500 ڈکیتیوں اور متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث سیاسی جماعت کا کارندہ گرفتار

500 ڈکیتیوں اور متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث سیاسی جماعت کا کارندہ گرفتار


کراچی(24نیوز) کراچی میں شاہ لطیف پولیس نے 500 سے زائد ڈکیتیوں اور متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث متحدہ لندن کا ٹارگٹ کلر ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان نے دوران انٹیروگیشن متحدہ لندن کی اعلیٰ قیادت کے احکامات پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے، بھتہ وصولی اور قتل جیسے سنگین جرائم کا اعتراف کرلیا ۔

کراچی میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی۔ شاہ لطیف پولیس نے 500 سے زائد ڈکیتیوں اور متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث متحدہ لندن کا ٹارگٹ کلر ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان میں فرقان، جاوید، اور جاوید بلوچ شامل ہیں ۔ ملزمان سے تین آوان، ایک دستی بم اور موبائل فونز برآمد کئے گئے ہیں ۔

گرفتار ملزمان نے دوران انٹیروگیشن متحدہ لندن کی اعلیٰ قیادت کے احکامات پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے، بھتہ وصولی اور قتل جیسے سنگین جرائم کا اعتراف کیا۔ملزمان نے ڈکیتی کی سینکڑوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا۔ ملزمان نے شہر میں ہڑتال کے دوران شہریوں کےاملاک کے جلاؤ گھیراؤ اور متحدہ حقیقی تصادم کے دوران ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف شہر کے متعدد تھانوں میں قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔