سی ڈی اے کیپٹل ہسپتال بد حالی کا شکار


اسلام آباد(24نیوز) سی ڈی اے کیپٹل ہسپتال بد حالی کا شکار ہوگیا،متعدد مشینیں خراب،نرسز، سٹاف کی کمی اور مریضوں کیلئے بیڈز بھی کم پڑگئے، سی ڈی اے اسپتال کی اکلوتی ڈائلاسز مشین بھی خراب ہوگئی، سی ڈی اے ملازمین نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو مراسلہ بھجوادیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ کی غفلت کے باعث کیپٹل اسپتال بد حالی کاشکار ہوگیا، سی ڈی اے ملازمین نے اسپتال کی حالت زار پر وزیراعظم کو مراسلہ بھجوادیا، مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کہا گیا ہے کہ 2007 میں خریدی گئی ڈائلاسز مشین خراب پڑی ہے، سی ڈی اے اسپتال میں سی ڈی اے سمیت پرائیویٹ افراد بھی علاج کرانے آتے ہیں،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسپتال میں نرسز، سٹاف اور وارڈز میں بیڈز کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
مراسلے میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ آئی سی یو میں وینٹیلیٹر بھی موجود نہیں،ملازمین نے وزیر اعظم سے سی ڈی اے اسپتال میں سہولیات فراہم کرنے کاطالبہ کردیا جبکہ مراسلے کی کاپی چئیرمین سی ڈی اے کے نام بھی بھجوادی گئی ہے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں