فاٹا سے منتخب ہونے والے سینیٹرمرزاآفریدی ن لیگ میں شامل


اسلام آباد(24نیوز) فاٹا سے منتخب ہونے والے سینیٹرمرزاآفریدی ن لیگ میں شامل ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق نومنتخب سینیٹر مرزا آفریدی نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے پنجاب ہاﺅس میں ملاقات کی اورمسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارمرزا آفریدی نے فاٹا سے سینیٹ کا الیکشن لڑا تھا،سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے بعد انہوں نے نوازشریف سے ملاقات کی اورباقاعدہ ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔

لڑکی نے صبح ہوتے ہی گھر کیوں چھوڑ دیا؟

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن 33نشستوں کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ پیپلزپارٹی 20نشست کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ تحریک انصاف 12نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔