پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کو پہلی شکست کا سامنا

پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کو پہلی شکست کا سامنا


شارجہ(24نیوز) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کو پہلی شکست کا سامنا،لیوک رونچی کی جارحانہ بیٹنگ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگ کو شکست دے دی۔

  تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز کی پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد خرم منظور اور بابر اعظم نے دمہ دارانا بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں سکور کی۔ کراچی کنگزنے مقررہ  20اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم آشرف 4 اوورز میں 23 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کرکے نمایا رہے۔ مقررہ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر لیوک رونچی نے کراچی کنگز کے بولرز کی درگت نکال دی۔

واضح رہے کہ لیوک رونچی نے 37 بالز پر 71 رنز بنائے اور پی ایس ایل کی چوتھی تیز ترین نصف سنچری بنائی۔ اس موقع پر جے پی ڈومنی نے لیوک رونچی کا بھر پور ساتھ دیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر معررہ ہدف پورا کرلیا۔ کراچی کنگز کی شکست کے بعد ملتان سلطانز پوئنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی۔