سپریم کورٹ، ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کیس کی سماعت

سپریم کورٹ، ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کیس کی سماعت


اسلام آباد(24نیوز) سپریم کورٹ میں ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کیس میں عدالت نے ٹی او آر کی کاپی ایڈیشنل اٹارنی جنرل کوفراہم کرنے کاحکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی ۔ چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کیا یہ ٹی او آر آپ کوفراہم کیے گئے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ٹی او آر کی کاپی نہیں ملی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بظاہر جامع ٹی او آر بنائے گئے ہیں۔ عدالت نے ٹی او آر کی کاپی ایڈیشنل اٹارنی جنرل کوفراہم کرنے کاحکم دے دیا۔ عدالت نے ٹی اوآر کی کاپی عطاالحق قاسمی کی وکیل کوفراہم کردئیے۔

چیف جسٹس نے کہا ٹی او آر کاجائزہ لے لیں۔ تمام ریکارڈ آڈٹ حکام کوفراہم کیاجائے۔

چیف جسٹس نے کہا عطاالحق قاسمی کی تعیناتی پر فیصلہ ہوسکتاہے آج دے دیں ۔ ریکارڈ فراہم نہ کیا گیا توسنگین نتائج ہوں گے۔