نواز شریف کے زیر صدرات اہم اجلاس،اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر تبادلہ خیال


اسلام آباد(24نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں سے غیر رسمی مشاورتی اجلاس راحیل منیر کے گھر جاری، اجلاس میں چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا،اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کیلئے کمیٹی قائم کیئے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں راجہ ظفرالحق، مشاہد حیسن سید، مریم اورنگزیب بھی شریک تھے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے مشاہد حسین کو سینیٹر ڑ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

واضح رہے کہ اجلاس میں اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا اور اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کے کۓ کمیٹی قائم کۓ جانے کا امکان بھی ہے۔