احتساب عدالت میں اسحاق ڈارکیخلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت

احتساب عدالت میں اسحاق ڈارکیخلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت


اسلام آباد(24 نیوز) احتساب عدالت میں اسحاق ڈارکے خلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت ہوئی، صدر نیشنل بینک سمیت تین ملزم پیش ہوئے، نیب کے تفتیشی نادر عباس نے ریفرنس کی نقول عدالت میں جمع کرادیں۔ ملزموں پر فرد جرم آئندہ سماعت پر عائد کی جائے گی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈارکے خلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت کی۔ صدرنیشنل بینک سعید احمد سمیت تین ملزم عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے ملزموں کوضمنی ریفرنس کی نقول آج ہی فراہم کرنے کی ہدایت کی تاکہ ان پرفرد جرم عائد کرنے کی تاریخ بھی مقررکی جائے۔

 صدر نیشنل بینک کے وکیل حشمت حبیب نے عدالت سے استدعا کی کہ فراہم کی جانی والی ریفرنس کی نقول کا جائزہ لینے کیلئے مہلت درکار ہیں اس وقت فرد جرم عائد کرنے میں کافی رکاوٹیں ہیں ، عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس میں دوپہر تک کا وقفہ کیا۔ سماعت میں وقفے کے بعد صدر نیشنل بنک سعید احمد خان، نعیم محمود اور سید منصور رضا کو دستاویزات حوالے کر دی گئیں ۔ نیب کے تفتیشی نادر عباس نے ریفرنس کی نقول عدالت میں جمع کروائیں۔ عدالت نے سماعت بارہ مارچ تک ملتوی کردی اسی روز ملزموں پرفردجرم عائد کی جائے گی۔