الیکشن کمیشن: ایم کیو ایم منحرف ارکان کی نااہلی درخواستوں کی سماعت، جواب طلب

الیکشن کمیشن: ایم کیو ایم منحرف ارکان کی نااہلی درخواستوں کی سماعت، جواب طلب


 اسلام آباد(24نیوز) الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم کے منحرف ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے منحرف ارکان سے آیندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

 دوسرے فریقین نے کہا کہ انہیں جواب نہیں ملا۔ اقبال قادری       الیکشن کمیشن میں فاروق ستار کی جانب سے ڈپٹی میئر ارشد ووہرا اور 13 منحرف ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی 3 رکنی بنچ کی۔

ارشد ووہرا کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے الیکشن کمیشن میں فاروق ستار کی سربراہی سے متعلق سوال اٹھایا ہے پہلے سربراہی سے متعلق کیس کا فیصلہ آ جائے اس کے بعداس کیس سنا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کنوینیئر شپ اور اختیار سماعت کا فیصلہ پہلے ضروری ہے۔ ارشد وہرا کے وکیل نے کہا کہ جی ہاں پہلے اس کا فیصلہ اہم ہے منحرف اراکین کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اراکین پر عائد الزامات کی کاپیاں فراہم کی جائیں جس پر عدالت نے اراکین کو کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ پھی پڑھیں۔الیکشن کمیشن نے 12 سیاسی جماعتوں کی پارٹی رجسٹریشن بحال کر دی

عدالت نےمنحرف ارکان سے 15 مارچ تک جواب طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ پندرہ مارچ کو جواب کے ساتھ دلائل بھی دیے جائیں۔ ۔ڈپٹی میئرکراچی ارشد ووہرا نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے جتنی باتیں کی تھی وہ وقت نے سچ ثابت کی۔ ایم کیو ایم کی حالت سینیٹ الیکشن میں سب نے دیکھ لی۔

ایم کیو ایم کے ایس اقبال قادری کا کہنا تھا کہ دوسرے فریقین نے کہا کہ انہیں جواب نہیں ملا۔