سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کےمزیدکارنامے منظر عام پر آگئے


اسلام آباد(24نیوز) سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف نئے انکشافات منظر عام پر آنے لگے، احد چیمہ نے اپنے دوستوں کو بھاری تنخواہوں اور مراعات کے پر پاکستان اسٹیٹ آئل میں بھرتی کرایا، احد چیمہ نیب کے چھاپے کے وقت لاہور سے پی ایس او بورڈ کے اجلاس میں اسکائپ پر شریک تھے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احد چیمہ سے متعلق نئے انکشافات سامنے آنے لگے ہیں۔ بتایا گیا کہ احد چیمہ نے اپنے دوستوں کو پی ایس او میں بھاری تنخواہوں اور مراعات پر بھرتی کرایا۔ احد چیمہ نے شہریار عمر کو پی ایس او میں جنرل منیجر مارکیٹنگ اور طارق سعید کو جی ایم لیگل تعینات کرایا۔ فرحان پاشا کو جی ایم پروکیورمنٹ، قاسم ظہیر کو جی ایم کیمیکل تعینات کیا گیا۔ قاسم ظہیر کو بعد میں نجی کمپنی میں کرپشن کے الزام پر برطرف کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق احد چیمہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے بورڈ آف منیجمنٹ کے رکن تھے۔ نیب کے چھاپے اور گرفتاری کے وقت احد چیمہ پی ایس او بورڈ کے میٹنگ میں شریک تھے۔ احد چیمہ نے اسکائپ پر اجلاس میں شرکت کی۔ احد چیمہ کی گرفتاری سے پی ایس او افسران میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔منظور نظر افسروں بوریا بستر لپیٹنا شروع کر دیا۔