توہین عدالت کیس، دانیال عزیز نے شو کاز نوٹس کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا


اسلام آباد(24نیوز) دانیال عزیز نے شوکاز نوٹس کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ جواب میں دانیال نے سارا ملبہ میڈیا پر ڈالتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی منفی اور جانبدارانہ رپوٹنگ سے تضحیک کا تاثر ملا۔

وفاقی وزیر مملکت دانیال عزیز نے شوکاز نوٹس کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار پاکستانی ہونے کے ناطے تمام اداروں کے وقار کو مقدم جانتا ہے، جواب میں دانیال نے سارا ملبہ میڈیا پر ڈالتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی منفی اور جانبدارانہ رپوٹنگ سے تضحیک کا تاثر ملا۔ میڈیا نے سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کو چلایا۔ مجھے دیا گیا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔

وفاقی وزیر مملکت کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہے کہ زیرالتوا مقدمات پرضابطہ اخلاق کے دائرے میں رہ کربات کی، ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ عدالتوں کااحترام کیا، کبھی آئینی اداروں کے وقارکو کم کرنےکی کوشش نہیں کی، وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ عدالتی کارروائی اور انصاف کی راہ میں کبھی رکاوٹ نہیں بنا۔ جوانی میں بطور پبلک سروس آفیسر ریاستی اداروں کےلئے کام کر چکا ہوں۔ کبھی ریاستی اداروں کی توہین و تضحیک کا سوچ بھی نہیں سکتا۔