پیتل، تانبے کے برتنوں کا دور ختم،ایلومینیم ،پلاسٹک کے برتنوں میں کھانے پینے کا رواج عام

پیتل، تانبے کے برتنوں کا دور ختم،ایلومینیم ،پلاسٹک کے برتنوں میں کھانے پینے کا رواج عام


پشاور (24نیوز) پیتل اور تانبے کے برتنوں کا دور ختم ہوگیا، ایلومینیم اور پلاسٹک کے برتنوں میں کھانے پینے کا رواج عام ہوگیا، برتن تیار کرنے والے کاریگروں نے گھروں میں سجانے کی اشیا تیار کرنا شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاورمیں ایک عرصہ قبل پتیل اور تانبے کے برتنوں کا عام استعمال کیا جاتا تھا۔پھراسکی جگہ ایلومنیم کے برتنوں نے لے لی تو پتیل اورتانبے کے برتن بنانے والے کاریگر بھی کم ہونے لگے۔ پتیل تانبے کا رواج کم ہوا تو کاریگروں نے پتیل کی دیدہ زیب آرائشی اشیا بناناشروع کردیں۔یہ اشیاء لوگ گھروں میں سجاتے ہیں اورتحائف کے طورپر بھی دی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ پتیل اورتانبے کے برتن ہماری ثقافت کا حصہ تھے جو اب معدوم ہوتے جارہے ہیں ۔کاریگروں کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس صنعت کو زندہ رکھنے کیلئے اقدامات کرنے چاہیئے۔