پاکستان سپر لیگ، سنسنی خیز مقابلے جاری، ٹیمیں ٹرافی کی دوڑ میں مصروف

پاکستان سپر لیگ، سنسنی خیز مقابلے جاری، ٹیمیں ٹرافی کی دوڑ میں مصروف


 پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں میں تمام ٹیمیں ٹرافی کی دوڑ میں مصروف ہیں۔ ٹورنامنٹ کے آدھے میچز مکمل ہونے کے بعد کون پی ایس ایل ٹرافی کےسب سے قریب اور کون کتنا دور ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آدھے میچز مکمل ہونے کے بعد پوئنٹس ٹیبل پر ہے کرکٹ کے سلطان ملتان سلطانز کا ہے راج شعیب ملک کی قیادت میں ملتان سلطانز 5 میچز میں 3 فتوحات کے ساتھ 7 پوئنٹس حاصل کر کے پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کے بعد کراچی کی ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر موجود۔ پشاور زلمی 6 پوئنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں میں الیمینیٹر سپاٹ کی جنگ جاری۔ اسلام آباد یونائیٹڈ 6 پوئنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ گزشتہ سال کے فائنلسٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4 پوئنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کو پہلی شکست کا سامنا

 

لاہور قلندرز 5 میچز میں 5 شکستوں کے بعد آخری نمبر پر موجود ہے۔ نصف ٹورنامینٹ کے بعد شائقین کرکٹ ملتان سلطانز کو پی ایس ایل چیمپینز بنے کے لیے فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں۔ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چاروں شانے چت کر دیا، 9وکٹوں سے شکست