ایک ہی روز میں 33 اموات، وجہ کیا ہوئی؟ذمہ دار کون؟

ایک ہی روز میں 33 اموات، وجہ کیا ہوئی؟ذمہ دار کون؟


24نیوز: پاکستان کے اندر اموات کا سلسلہ رکنے میں نہیں آ رہا۔ روزانہ کی بنیاد پر متعدد ہلاکتوں کی خبریں شائع ہوتی ہیں۔ کبھی کسی شہر تو کبھی کسی علاقہ میں یا تو قتل ہو جاتے ہیں یا پھر حادثات کی نذر ہو جاتے ہیں۔

ملک بھر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کی وجہ سے متعدد اموات سامنے آئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسافر وین کی موٹرسائیکل کو ٹکر باپ بیٹا جاں بحق نجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت پندرہ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حادثے میں زخمی متعدد افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال منقتل کر دیا گیا۔

اسلام آباد سے نارووال جانے والی بس گوجرخان کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں 9 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ زخمی ہونے والے انیتیس افراد کو ریسکیو ٹیم کی مدد سے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں تین خواتین، دو مرد،اور دو بچے شامل ہیں۔ حادثے کا شکار لوگ بری امام کی درگاہ پر حاضری کے بعد گھر جارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔اسلام آباد،حب میں ٹریفک حادثات، پانچ افراد جاں بحق،چیچہ وطنی میں3قتل
 
تلہ گنگ کے قریب ڈیرہ غازی خان سے راولپنڈی جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم سے چار افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں تلہ گنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔سرگودھا میں تیز رفتار وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ تصادم میں باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں۔اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو، قانون نافذ کرنےوالے ادارے ناکام
 
جلد بازی اور ٹریفک قوانین سے بے اعتنائی اکثر اوقات انسان کیلئے جان لیوا ثابت ہوتی ہیں۔ تھوڑی احتیاط اور قوانین کی پاسداری کرکے ایسے واقعات سے بچا جاسکتا ہے۔