لاہور:موچی گیٹ کھلونامارکیٹ میں آگ لگ گئی، ریسکیوآپریشن میں مشکلات


لاہور (24نیوز) موچی گیٹ کھلونامارکیٹ پلازے میں آگ لگ گئی،تنگ گلیوں کی وجہ سے ریسکیوآپریشن میں مشکلات کا سامنا،ایک گھنٹے میں آگ پرقابوپالیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے 12 دروازوں میں سے 1 دروازہ موچی دروازہ جس میں واقع کھلونا مارکیٹ کے ایک پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پلازے کی چوتھی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ سے کوئی جانی نقصان تو نہ ہوا تاہم کروڑوں روپے کا مالی نقصان ہوگیا۔ گلیاں،بازار تنگ ہونے کی وجہ سے ریسیکو ٹیموں کو آپریشن کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

واضح رہے کہ گھنٹہ بھر آگ سے لڑنے کے بعد اس پر قابو پا لیا گیا اور کولنگ کا شروع کردیاگیا۔ریسکیو کی جانب سےشہریوں کو ہدایت کی گئی کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔