نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 4سال کاکام 4مہینے میں کیاگیا:نجم سیٹھی


کراچی (24نیوز) پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ جو کام 4 برسوں میں ہوناتھا وہ 4مہینےمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوااس کیلئے وہ پاکستان آرمی اورسندھ حکومت کےشکرگزارہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی نے کہا ہماری ٹیم نے 18گھنٹے کام کرکے اسٹیڈیم کو تیار کیا ہے جو کام 4 سال میں ہونا تھا وہ 4 مہینے میں ہوا۔پاک ارمی اور سندھ حکومت کا شکرگزار ہوں۔ نجم سیٹھی نے خوشخبری دی کہ فائنل میں فارن پلیئرز بھی شریک ہونگے۔

واضح رہے کہ نجم سیٹھی نے ویسٹ انڈیئن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی بھی نوید سنائی۔ پی سی بی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ 15 تاریخ سے ٹکٹس کی فروخت شروع کردی جائے گی۔کم سے کم ہزار اور زیادہ سے زیادہ 12 ہزار روپے کے ٹکٹس دستیاب ہونگے۔