چیئرمین سینیٹ کیلئے ن لیگ کا پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی سے مذاکرات کا فیصلہ


 کراچی(24نیوز) چیئرمین سینیٹ کیلئے ن لیگ نےپیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے بعد اب سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کی دوڑ شروع ہوگئی ہے۔ مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی سے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ رضا ربانی کومتفقہ چیئرمین سینیٹ بنا دیا جائے۔

نون لیگ کی پیشکش پرپیپلزپارٹی نے کوئی جواب نہیں دیا کیونکہ پیپلزپارٹی میں فاروق ایچ نائیک کو چیئرمین سینیٹ بنانے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ پیپلزپارٹی رضا ربانی پر نہ مانی تو نون لیگ پرویزرشید کو اپنا امیدوار نامزد کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔سینیٹ انتخابات میں پہلی بار منتخب ہونے پر کرشنا کماری کا اہم بیان
 دوسری طرف مسلم لیگ ن کے سیکریٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان کا کہنا ہےکہ سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین ن لیگ سے ہوں گے۔

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے مسلم لیگ ن نےپیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی سے مذاکرات کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔