ٹریفک پولیس نےخواجہ سراوں کو ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا شروع کردیا


پشاور(24نیوز) خیبرپختونخوامیں تبدیلی کی ہوا چل پڑی۔ ٹریفک پولیس نےخواجہ سراوں کو ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا شروع کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس خیبر پختونخوا نےخواجہ سراوں کیلئےڈرائیونگ لائسنسوں کا اجرا شروع کردیا ہے۔ ابتدائی مرحلےمیں 30 خواجہ سراوں کو لائسنس جاری کئےجارہےہیں۔

 پشاورمیں 900سےزائد خواجہ سراوں نےلائسنس کے حصول کی درخواستیں دے رکھی ہیں۔حکام کےمطابق تمام خواجہ سراوں کو مرحلہ وارلائسنس جاری کئےجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔انتخابات کا جنون، خیبر پختونخوا کے خواجہ سراوں نے تیاریوں کے لئے کمر کس لی
 
حکام کےمطابق خواجہ سراوں کو ڈرائیونگ کی تربیت بھی دی جائےگی۔ خواجہ سراوں نےٹریفک پولیس کےاس اقدام کو اہم تبدیلی قراردیاہے۔

خواجہ سراوں کےمطابق لائسنس حاصل کر لینے کے بعد ان کیلئے روزگار کے مواقع بھی بڑھ جائیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں۔کیا الیکشن لڑنا خواجہ سراؤں کا حق نہیں ؟ خواجہ سرا اپنے حقوق کے لئے سندھ ہائیکورٹ تک آگئے