ایم کیو ایم دھڑوں نے سینیٹ الیکشن میں شکست کا بوجھ خواتین پہ ڈال دیا


کراچی(24نیوز) ایم کیوایم میں دھڑے بندی اوراختیارات کی جنگ کانتیجہ سینیٹ الیکشن میں سامنے آگیا۔ بھائیوں کی لڑائی میں باجیاں پس گئیں متحدہ میں بھائیوں کے درمیان شروع ہونے والے اختلافات کی کہانی باجیوں تک آپہنچی۔ دونوں دھڑوں نے خواتین ارکان اسمبلی کو سینیٹ الیکشن میں شکست کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھائی بھائی کرنے والے سینیٹ الیکشن کےبعد بھیگی بلی بنے دکھائی دیتے ہیں۔ ایوان بالا کے انتخاب میں شرمناک کارکردگی کےبعد بھائی حقیقت سے نظریں چرانے میں لگے ہیں۔

پارٹی میں اختیارات کی جنگ کو اناکا مسئلہ بنانے والےنتائج کی ذمہ داری قبول کرنے کو تیارنہیں۔ اسی لیے بھائیوں نے اپنی نالائقی کا الزام باجیوں کے سرتھوپ دیا ہے۔

اس پرایم کیوایم کی باجیاں بھی کہاں چپ رہنے والی تھیں انہوں نے ووٹ بیچنے کے الزامات کو مستردکردیا۔

خواجہ اظہار نے شکوہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم کےجن ارکان کو سینیٹ امیدواروں سے شکایت تھی وہ الیکشن کا بائیکاٹ کر دیتےکہ مخالفین کو ووٹ کیوں دیا؟

ڈاکٹر فاروق ستار نے سینیٹ انتخابات کے نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا، ساتھ ہی اپنے ہی اراکین کو شوکاز نوٹس دینے کا بھی اعلان کردیا