جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی لگ گئی

جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی لگ گئی


اسلام آباد(24نیوز) وزارت داخلہ نے جماعت الدعوة اورفلاح انسانیت فاؤنڈیشن پرپابندی لگادی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔دونوں تنظیموں کوانسداد دہشت گردی ایکٹ کے شیڈول ون میں شامل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی جاری ہے اورمولانا مسعود اظہر کے بھائی مفتی عبدالرؤف اور بیٹے حماد اظہرسمیت کالعدم تنظیموں کے 44 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب کالعدم جیش محمدکے خلاف کریک ڈاؤن میں بھی اہم پیشرفت ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق مولانا مسعود اظہرکوتحویل میں لینےکافیصلہ چوبیس گھنٹے میں کیا جائے گا۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان مسعود اظہر کو حراست میں لینے یا نہ لینے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔