زمین کا تنازع ماں اور دو بیٹیوں کو نگل گیا،ٹرانسپورٹر بھی قتل


لاہور ( 24نیوز )مختلف شہروں میں پانچ افرا د کو بےدردی سے قتل کردیا گیا،کامونکے میں جائیداد کے تنازعہ پر ماں اور دو بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا،خیرپور میں ایک لڑکی اغوا اوردوسری کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق کامونکے کے نواحی علاقہ موضع گھنیا میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں زمین ہتھیانے کیلئے شتہ داروں نے گھر میں گھس کرفائرنگ کردی جس سے 50سالہ رضیہ، بیٹی اٹھارہ سالہ روبینہ اورسترہ سالہ جویر دم توڑ گئیں جبکہ ایک رشتہ دار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔
دوسرے واقعہ میں لاہورکے علاقے لکشمی چوک میں ہوٹل سے 45سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، راشد خان کی موت مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے ہوئی۔
تیسرے واقعہ میں جڑانوالہ میں بس اڈا چلانا دشمنی میں بدل گیا، جھگڑے پر ٹرانسپورٹر رانا خالد محمود کو قتل کر دیا گیا،پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ کاڈی ایچ کیو ہسپتال اکھاڑہ بن گیا، سکیورٹی گارڈز نے دو لڑکوں پر بدترین تشدد کیا۔ پولیس اہلکار تماشائی بنے رہے،خیرپور میں آج بھی وڈیرہ راج برقرار ہے،وڈیروں نے ایک لڑکی کو اغوا کرلیا، دوسری کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ اٹک میں بسال روڈ پرہونے والے خودکش دھماکے کا ایک زخمی اسپتال میں دم توڑگیا۔ نزاکت کے جاں بحق ہونے سے تعداد3ہوگئی۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں