چودھری نثار نے بڑا فیصلہ کرلیا

12:30 PM, 5 مئی, 2018

اظہر تھراج
Read more!

اسلام آباد( 24نیوز )سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے دیرینہ ساتھی چودھری نثار کے درمیان رنجش بڑھتی بڑھتی طویل ہوگئی ہے دونوں کے درمیان بڑھنے والے فاصلے مزید طویل ہوگئے ہیں ۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف اور چودھری نثار میں بیانیے کا ختلاف ہے ،سابق وزیر داخلہ کا موقف ہے کہ اداروں کے ساتھ ٹکر لینے کی بجائے بنا کر رکھنی چاہیے جبکہ نواز شریف خوب تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں اب تو کھلی جنگ کا اعلان بھی کرچکے ہیں ،جلسوں،میڈیا کے سامنے کھلم کھلا”خلائی مخلوق“کا لفظ استعمال کرتے پائے گئے ہیں،اسی طرح ان کا مریم نواز اور دیگر نو وارد پارٹی رہنماﺅں سے بھی شدت کے ساتھ اختلاف ہے،شہباز شریف چودھری نثار کو قریب لانے کی جتنی کوششیں کرتے ہیں وہ اتنا ہی دور ہوتے جارہے ہیں۔
چودھری نثار کے پارٹی قیادت سے اختلاف اور ناراضگی کا فائدہ عمران خان اٹھانا چاہتے ہیں،انہوں نے متعدد مرتبہ اشاروں،کنایوں میں پی ٹی آئی میں آنے کی دعوت بھی دی ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار آج شام 4 بجے پریس کانفرنس کریں گے، وہ معمول کی طرح پنجاب ہاوس کی بجائے نجی مقام پرپریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ پارٹی امور اور ملکی معاملات پر بات کریں گے جب کہ وہ بطور سابق وفاقی وزیرداخلہ رونما ہونے والے اہم واقعات پر بھی اظہار خیال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ضرورت پڑی تو الیکشن کے بعد عمران خان سے اتحاد کر سکتے ہیں: آصف زرداری

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار پارٹی سے اپنی 35 سالہ وابستگی کے بارے میں اظہار خیال کریں گے، ان کی جانب سے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کرنے یا نہ کرنے کا اعلان بھی کرینگے۔
گزشتہ دنوں چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت کی افواہیں بھی زیر گردش تھیں تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
اب انہوں نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے جس سے ن لیگ کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کو بھی افسوس ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دیں گے، ٹکٹ دینے اور پارٹی میں اپنے مستقبل کا فیصلہ پارٹی قیادت پر چھوڑیں گے،عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ چوہدری نثار پارٹی ٹکٹ ملنے کی صورت میں پارٹی کے نشان پرہی الیکشن لڑیں گے جب کہ وہ آج آئندہ انتخابات میں آزاد امیدوارکے طور پر بھی انتخاب لڑنےکا اعلان کریں گے۔

مزیدخبریں