متحدہ پاکستان آج ”ٹنکی“میں بند ہونے کو تیار


کراچی( 24نیوز )ایم کیوایم پاکستان کے دونوں گروپ آج ٹنکی گراﺅنڈ میں ایک ہونے کیلئے تیار ہیں، بہادر آباد کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کا کہناہے کہ جلسے کا آخری خطاب ہوسکتا ہے میں ہی کرلوں ، جلسے کی قیادت کارکنان کے سوا کسی کے ہاتھ میں نہیں ہے۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے ٹینکی گراونڈ میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ شایانِ شان طریقے سے ہوگا، آخری خطاب پر حیرانی نہیں ہوگی، ہوسکتا ہے میں ہی کرلوں،اس کے بعد عامر خان انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پہنچے اور غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ایم کیوایم کے جلسے کی قیادت اور باگ ڈور کارکنان کے ہاتھ میں ہوگی۔
عامر خان نے کہا کہ ایم کیوایم ایک ہے، اور رہی بات الزامات کی تو اس کا سوال ڈاکٹر فاروق ستار سے ہی پوچھا جائے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے ٹینکی گراﺅنڈ میں آج تاریخی جلسے کا دعویٰ کر دیا، ساتھ ہی کے الیکٹرک کو بھی خبردار کر دیا، کہتے ہیں کے الیکٹرک قبلہ درست کر لے ورنہ دما دم مست قلندر کیلئے تیار رہے، فاروق ستار کامران ٹیسوری سے متعلق سوال کا جواب گول کر گئے۔
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم کا جلسہ وڈیروں جاگیرداروں کے خلاف ہے،قیادت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر فاروق ستار بولے ، عوام نے مجھے بڑا کہا ہے اس کا مطلب کیا ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے 26مقدمات کی سماعت کے دوران 26میں سے 7مقدمات کاچالان عدالت میں۔پیش ہواہے،،عدالت نے بانی ایم۔کیوایم اور دیگرمفرورملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری،کردیئے،عدالت نے کنور نوید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو دیگر مقدمات کا چالان پیش کرنے کا حکم دیا سماعت 2 جون تک ملتوی کردی گئی۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں