ماں بن بھی گئی تو۔۔۔ ثانیہ مرزا نے اہم بات کہہ دی


ممبئی( 24نیوز )بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ماں بننے کی خبریں زبان زد عام ہیں،جس کی تصدیق خاندانی ذرائع اور خود میاں بیوی نے بھی کردی ہے،دونوں نے بچے کا نام ” مرزا ملک “رکھنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔
ایسے میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ وہ ٹینس سے دور نہیں رہنا چاہتی اور ماں بننے کے بعد بھی ٹینس جاری رکھیں گی اور2020 ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کیلئے پر عزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا نے 8 سال بعد شعیب ملک کو خوشخبری سنادی
ایک انٹرویو میں بھارتی ٹینس اسٹارز ثانیہ مرزا نے کہا کہ وہ گزشتہ سال اکتوبر میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئیں جس کے بعد سے وہ ٹینس سرکٹ سے بھی دور ہوگئیں تھی لیکن اب ان کی نظریں 2020 ٹوکیو اولمپکس پر مرکوز ہیں، وہ ماں بننے والی ہیں لیکن وہ اسکے بعد بھی ٹینس جاری رکھنا چاہیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2020 میں جاپان میں ہو نے والے اولمپکس گیمز میں شرکت کرکے تمام خواتین کے لئے مثال قائم کرنا چاہتی ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر شعیب ملک نے ٹوئٹر پر ’ننھے مہمان‘ کی ا?مد کی خوشخبری سنائی تھی۔ دونوں 2010 میں شادی کی بندھن میں بندھے تھے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں