شمسی طوفان 6 مئی کو زمین سے ٹکرائے گا ، ناسا نے ہائی الرٹ جاری کر دیا


 24نیوز: زمین والے ہوجائیں خبردار، ناسا نے اتوار کو شمسی طوفان زمین سے ٹکرانے کا الرٹ جاری کر دیا تو عرب ریاستوں نے اسرائیل کی سلامتی کونسل کی رکنیت حاصل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی۔

       تفصیلات کے مطابق ناسا حکام نے اتوار کو شمسی طوفان سے متعلق الرٹ جاری کر دی۔ حکام کے مطابق سورج سے زمین کی طرف مقناطیسی شعاعیں خارج ہو رہی ہیں۔ جس سے شمسی طوفان آنے کا خدشہ ہے۔ شمسی طوفان سے جہازوں کی لینڈنگ، سٹیلائیٹ آپریشن، جی پی ایس سسٹم،  بجلی اور مواصلاتی نظام سمیت موبائل فون سسٹم متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یمن میں بھوک اور موت کا رقص
 
عرب ریاستوں نے اقوام متحدہ میں اسرائیل کی سلامتی کونسل کی نشست کے حاصل کرنیکی کوشش ناکام بنادی۔ فلسطین کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے کہا تھا کہ سلامتی کونسل میں نشست حاصل کرنے کیلئے اسرائیل کی کوشش کو روکنے کیلئے عرب ممالک ہرممکن کوشش کریں گے۔آج سے شمالی کوریانے اپنی گھڑیاں آدھا گھنٹہ آگے کردی ہیں۔ یوں شمالی اور جنوبی کوریا ایک ہی ٹائم زون میں شامل ہو گئے ہیں۔

پڑھنا نہ بھولیں:سعودی عرب میں میوزیکل شو کا اہتمام، پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کی پرفارمنس
 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کی تاریخ طے کر لی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ تاریخ اور جگہ کا تعین ہوگیا ہے۔ جلد اعلان کر دیا جائے گا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں ملاقات سے اچھی امیدیں ہیں۔

امریکہ نے خطے میں امن وسلامتی کے فروغ کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ پینٹاگون کی ترجمان ڈائنا ڈبلیو وائٹ نے یہ بات واشنگٹن میں معمول کی بریفنگ میں کہی۔

یہ خبر ضرور پڑھیں:علی گڑھ یونیورسٹی سے قائداعظم کی تصویر غائب، بھارتی طلباء کا احتجاج، 30 زخمی
 
اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی دوروزہ کانفرنس آج ڈھاکہ میں شروع ہوگی۔ جس میں روہنگیامسلم اقلیت کو درپیش مسائل پر غور کیاجائے گا۔ پائیدارترقی اورامن کیلئے اسلامی اقدار کانفرنس کاموضوع ہوگا۔ اجلاس میں اسلامی دنیا کو درپیش مسائل پر بھی غور کیا جائے گا۔