موبائل فون کے استعمال سے دماغ کے کینسر میں اضافہ

موبائل فون کے استعمال سے دماغ کے کینسر میں اضافہ


 24نیوز: برین ٹیومرکے بڑھتے ہوئے ان واقعات کی وجہ طرززندگی میں تبدیلی اورموبائل فون کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔ دماغ کے کینسرمیں پچھلے 10 سال کے مقابلے میں دگنا اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ موبائل فون کا استعمال ہے۔

 برین ٹیومرکے بڑھتے ہوئے ان واقعات کی وجہ طرززندگی میں تبدیلی اورموبائل فون کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ برین ٹیومر سے محفوظ رہنے کے لیے موبائل فون پر طویل باتیں نہ کریں اور اگر زیادہ طویل کال کرنے کی ضرورت پیش آجائے تو ہینڈ فری استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:فیس بُک کے بعد ٹوئٹر صارفین کا بھی ڈیٹا چوری ہو گیا
 
سائنس دانوں نے ٹیومرکے مطالعے کے دوران دیکھا کہ زیادہ ترٹیومر دماغ کے پچھلی جانب اور کان سے زرا اوپری حصے میں پائے گئے۔ دماغ کے بالائی اورپچھلے حصے کے درمیانی حصے میں موجود ٹیومر کان کے اوپر موجود تھے جس سے یہ طورکہا جا سکتا ہے کہ دماغ کے ٹیومرکی وجہ موبائل فون کا بہت زیادہ استعمال ہے اور جیسے جیسے معاشرے میں موبائل کا استعمال بڑھ رہا ہے ویسے ہی برین ٹیومر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں:سٹیفن ہاکنگ دنیا سے جاتے جاتے کائنات کے رازوں سے پردہ اٹھا گیا
 
کبھی کبھی ابتدائی طور پر یہ ریڑھ کی ہڈی سے بھی جنم لیتا ہے۔ اور زیادہ تر یہ کان کے اوپری حصے کی طرف سے پیدا ہوتا ہے، جس کی ابتدائی تشخیص مشکل ہو تی ہے اور چکر آنا، دھندلا دکھائی دینا، بے ہوش ہوجانا یا چال میں فرق آنا اس کی ابتدائی علامات ہوسکتی ہیں۔