شہباز شریف کی صحت کے حوالے سے اہم خبر آگئی


اسلام آباد( 24نیوز )زیر حراست سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی صحت کے حوالے سے اہم خبر آگئی، میڈیکل بورڈ نے رپورٹ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ نیب کو فراہم کر دیا گیا ، میڈیکل بورڈ کا شہباز شریف کا دوبارہ تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کو صحت مند قرار دے دیا۔

ڈاکٹرز نے آج صبح سات بجے منسٹر انکلیو میں شہباز شریف کا معائنہ کیا، میڈیکل بورڈ نے ناشتے سے پہلے شہباز شریف کا چیک اپ کیا ،ڈاکٹرز نے شہباز شریف کا بلڈ پریشر ، ای سی جی ٹیسٹ کیا، شہباز شریف کے معدے، گردوں، مثانے کے الٹراساﺅنڈ ٹیسٹ کئے گئے۔ میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کے تمام ٹیسٹ رپورٹس تسلی بخش قرار دیدیں، شہباز شریف مکمل فٹ پائے گئے۔

واضح رہے مسلم لیگ نے صدر شہباز شریف کو نیب نے مختلف منصوبوں میں کرپشن کی تحقیقات کیلئے حراست میں لے رکھا،آج کل وہ پروڈکشن آرڈر پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد میں موجود ہیں۔