چیتا اسمبلی میں گھس آیا

چیتا اسمبلی میں گھس آیا


گجرات( 24نیوز )چیتے نے جنگل کی طرف جانے کے بجائے اسمبلی کا رخ کرلیا،جہاں قانون ساز بیٹھتے ہیں وہا ں چیتے نے آکر دھرنا دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں چیتا ریاستی اسمبلی میں گھس گیا،چیتے کو قابو کرنے کے لیے 100 اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہی، جن میں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ وائلڈ لائف کا عملہ بھی شامل ہے ۔

دوسری طرف پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں پاگل کتوں نے انسانوں کا جینا حرام کردیا،کتوںنے کئی بچوں سمیت 22 افراد کو کاٹ لیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق پاگل کتے کے کاٹنے کا واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے زاہد کالونی میں پیش آیا، زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق پاگل کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والوں میں 11 بچے بھی شامل ہیں،حافظ آباد کے مرکزی بازار میں بھی پاگل کتے کے کاٹنے سے 5 افراد زخمی ہوئے،ریسکو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔