شام:داعش کے حملے میں امریکی حمایت یافتہ 12جنگجو ہلاک

شام:داعش کے حملے میں امریکی حمایت یافتہ 12جنگجو ہلاک


دمشق( 24نیوز ) شام کے مشرقی علاقے میں داعش کے حملے میں امریکی حمایت یافتہ شامی گروپ کے 12جنگجو ہلاک اور 20زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شامی علاقے میں گھمسان کی جنگ جاری ہے، شام کے صوبے دیرالزور میں داعش کے جنگجوﺅں نے عراقی سرحد سے متصل علاقے میں کار بم دھماکا کیا،بم حملے کے بعد داعش کی امریکی حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک فورسز سے جھڑپیں ہوئیں، جن میں ایس ڈی ایف کے 12جنگجو مارے گئے تاہم شامی فورسز نے ان ہلاکتوں کی تردید کی ہے۔

جبکہ جوابی کارروائی میں داعش کے 31جنگجوﺅں کے مارے جانے اور متعدد کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، شامی ڈیموکریٹک فورسز نے داعش کے خلاف جوابی کارروائی کی جس کے دوران 31 داعش جنگجوہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے جبکہ داعش ہی کی دو گاڑیاں تباہ کر دی گئیں جن میں سے ایک میں بارود لدا ہوا تھا۔ شامی ڈیموکریٹک فورسز کو امریکی حمایت حاصل ہے اور اس کے جنگجوﺅں میں زیادہ تر کرد شامل ہیں۔