قاتلانہ حملے میں ایس ایچ او 2محافظوں سمیت شہید

قاتلانہ حملے میں ایس ایچ او 2محافظوں سمیت شہید


لاہور( 24نیوز ) ایس ایچ او زاہد محمود اپنے 2 محافظوں سمیت شہید ہو گئے ہیں، نا معلوم افراد نے ان کی گاڑی پر کی اور فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگ محل کے ایس ایچ او جومرید کے سے واپس لاہور آرہے تھے، اچانک ان کی گاڑی کے سامنے ایک اور گاڑی آئی جس میں مو جود نامعلوم افراد نے ان پر اور محافظوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے،پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور جلد وہ حراست میں ہوں گے۔
پولیس ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ ایس ایچ او زاہد محمود اپنی رہائش گاہ مریدکے سے لاہور تھانہ رنگ محل آرہے تھے ، جیسے ہی وہ اپنی رہائش گاہ سے نکلے نامعلوم کار سوار حملہ آوروں نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا جس کے نتیجہ میں وہ اور ان کے محافظ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔