وزیر اعظم عمران خان نے دورہ چین سے دوہرا فائدہ اٹھا لیا


شنگھائی ( 24نیوز ) وزیر اعظم عمران خان ہمسایہ ملک چین کے پانچ روزہ دورے پر موجود ہیں،اس دورے کے دوران انہوں نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں، شنگھائی میں تقریب سے خطاب کیا اسی طرح انہوں پیپلز کانگریس سے بھی خطاب کیا ،چینی شخصیات کے علاوہ وہ ایک ایسے شخص سےبھی ملے جس کی وجہ سے پاکستان میں تو پذیرائی مل رہی ہے شاید امریکہ اس سے خوش نہ ہو،بھارت کے تو پیٹ میں مروڑ بھی اٹھنے لگی ہے،عمران خان نے صرف ملاقات ہی نہیں کی ہے بلکہ ان کو پاکستان آنے کی بھی دعوت دے دی۔

وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی میں عالمی سرمایہ کاری ایکسپو کانفرنس میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے خطاب کے دوران چینی اور عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس کے دوران وزیراعظم عمران خان کی اپنے روسی ہم منصب سے سائیڈ لائن پر ملاقات ہوئی جس میں روس کے وزیراعظم نے عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی،اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

ذرئع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کا خصوصی پیغام بھی دیا جب کہ روسی وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی، وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنیوالا کوئی اور شخص نہیں روسی وزیر اعظم دمتری میدویدیف تھے -