چین درآمدات بڑھا کر عالمی برادری سے تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے :چینی صدر

چین درآمدات بڑھا کر عالمی برادری سے تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے :چینی صدر


شنگھائی ( 24 نیوز ) چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ گلوبلائزیشن نے جنگل کے قانون کا خاتمہ کر دیا، چین درآمدات بڑھا کر عالمی برادری سے تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے، تمام ممالک کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی میں انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے دنیا بھر میں انقلاب برپا کر دیا ہے، گلوبلائزیشن کے باعث جنگل کے قانون کا خاتمہ ممکن ہوا ہے، اس وقت دنیا بھر کے ممالک کو مشترکہ چیلنجز اور خطرات کا سامنا ہے۔صدر شی جن پنگ نےاس موقع پر واضح کیا  کہ تمام ممالک کیلئے چین کے دروازے مزید وسیع کریں گےاور  چین دنیا کے لیے اپنے دروازے بند نہیں کرے گاجبکہ چین کی درآمدات آئندہ 15 سال میں 30 ٹریلین ڈالر ہوجائیں گی۔

یاد رہے کہ نمائش میں 130 ممالک کے مندوبین اور 2800 کمپنیاں شریک ہیں۔