ایران نےامریکی پابندیاں توڑنے کی ٹھان لی

ایران نےامریکی پابندیاں توڑنے کی ٹھان لی


24 نیوز : ایران نے ایک بارپھر سےلگائی جانے والی امریکی پابندیاں توڑنے کی ٹھان لی، صدرحسن روحانی کہتے ہیں وہ امریکہ کی جانب سے دوبارہ عائد کی گئی اقتصادی پابندیوں کافخرتوڑیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ 2015 میں جوہری معاہدے کے تحت ایران کے خلاف جو پابندیاں ہٹائی گئی تھیں، انھیں دوبارہ لاگو کیا جارہا ہے۔ ان پابندیوں کا ہدف ایران میں تیل کی صنعت اور بنکاری کا شعبہ شامل ہیں۔ ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایران تیل کی فروخت جاری رکھے گا، اقتصادی امور کے اہلکاروں کے ایک اجلاس میں انھوں نے کہا کہ ایران فخر سے یہ پابندیاں توڑے گا۔

وہ یورپی ممالک جو ابھی بھی جوہری معاہدے کا حصہ ہیں، کہہ چکے ہیں کہ وہ ایرانی کاروباروں کو پابندیوں کے باوجود کام جاری رکھنے میں مدد کریں گے۔ ایران میں پیر کے روز ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، سخت گیر موقف رکھنے والے ان مظاہرین کی جانب سے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی مخالفت کی گئی۔