واٹس ایپ  کےاسٹیکرز فیچر کو استعمال کرنیکا طریقہ

واٹس ایپ  کےاسٹیکرز فیچر کو استعمال کرنیکا طریقہ


لاہور ( 24 نیوز ) واٹس ایپ کی حالیہ اپ ڈیٹ میں صارفین کیلئے اسٹیکرز کا آپشن شامل کیا گیا ہے، جو کہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس استعمال کرنے والے صارفین کیلئے یکساں مفید ہے۔

اگرآپ کے واٹس ایپ میں یہ فیچر موجود نہیں تو ابھی آئی سٹور یا پلے سٹور سے واٹس ایپ اپ ڈیٹ کریں، ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد واٹس ایپ میں کسی بھی چیٹ کو اوپن کریں۔ وہاں ایموجی بٹن پر کلک کریں اور پھر ایک نئے بٹن اسٹیکرز پر ٹیپ کریں، وہاں سے ڈیفالٹ اسٹیکرز کا انتخاب کریں یا پلس آئیکون پر کلک کریں ان کی تعداد بڑھالیں۔اگر آپ مخصوص اسٹیکرز ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو اس پر کلک کرنے کی بجائے نیچے اسکرول کریں اور گیٹ مور اسٹیکرز کا آپشن کلک کریں۔

علاوہ ازیں پلے اسٹور سے WAStickerApp نامی اپلیکشن کو انسٹال کرکے بھی اسٹیکرز کو ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن ہے۔