قندیل بلوچ قتل کیس، مفتی عبدالقوی کے وکیل نے مزید مہلت طلب کرلی

قندیل بلوچ قتل کیس، مفتی عبدالقوی کے وکیل نے مزید مہلت طلب کرلی


ملتان ( 24نیوز ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ملتان میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ،  مفتی عبدالقوی کے وکیل نے جراح کیلئے مہلت طلب کرلی،جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق  کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے کی۔گرفتار ملزم وسیم اور حق نوازاور نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں کانسٹیبل اظہر کی جانب سے مال مقدمہ پیش کیا گیا جبکہ مفتی عبدالقوی کے وکیل کی جانب سے مہلت طلب کی گئی جس پر عدالت نے سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس کو دو سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا لیکن تاحال فیصلہ نہیں گیا۔ جبکہ ملزم وسیم اور حق نواز کی جانب سے ہائیکورٹ میں بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت بھی دائر کی گئی، جس کو فاضل عدالت کی جانب سے مسترد کر دیا گیا۔