ڈینگی اور آوارہ کتے کراچی والوں کیلئے خوف کی علامت بن گئے

ڈینگی اور آوارہ کتے کراچی والوں کیلئے خوف کی علامت بن گئے


کراچی (عرفان عباسی ) ڈینگی اور آوارہ کتے کراچی والوں کیلئے خوف کی علامت بن گئے۔

ڈینگی اور کتے کے کاٹنے سے ہونے والی اموات میں اضافہ متعلقہ ادارے سب ٹھیک ہے کی رپورٹ پیش کررہے ہیں لیکن کراچی میں ایک اور شخص کتے کے  کاٹنے سے انتقال کرگیا ۔

سرجانی ٹائون کے  رہائشی محمد سلیم کو پاگل کتے نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ تھا محمد سلیم زخمی حالت میں ایک سے دوسرے ہسپتال کے چکر لگاتا رہا لیکن اسے ویکسین میسر نہ آسکی،دوسری جانب ڈھائی کروڑ والے شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں صرف دو سینٹر پر ادویات دستیاب ہے باقی ہسپتالوں میں ویکسین نہیں۔

گزشتہ روز ڈینگی سے سات ماہ کے نومولود امبیان کی ہلاکت کے بعد ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد اٹھائیس ہوگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 218 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کرگئی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer