رافیل نڈال نے نوواک جوکووچ سے ٹینس کی حکمرانی چھین لی

رافیل نڈال نے نوواک جوکووچ سے ٹینس کی حکمرانی چھین لی


پیرس(24 نیوز) نوواک جوکووچ نے پیرس ماسٹرز کا ٹائٹل جیت لیا تاہم اسپینش اسٹاررافیل نڈال نے جوکووچ سے ٹینس کی حکمرانی چھین لی۔ رافیل نڈال ٹینس رینکنگ میں ایک بارپھر دنیا کے نمبرون کھلاڑی بن گئے۔

سربیا کے نوواک جوکووچ نے ستترواں اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا، جوکووچ نے پیرس ماسٹرز کے فائنل میں کینیڈا کے ڈینس کو اسٹریٹ سیٹ میں زیر کیا۔سرب کھلاڑی کی جیت کا اسکور چھ تین، چھ چار رہا۔ ڈبلیوٹی اے فائنلز میں عالمی نمبر ایک ایشلے بارٹی نے ایلینا سویٹولینا کو شکست دے دی۔ایشلے بارٹی نے ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل کے ساتھ ٹینس کی تاریخ کا سب سے بڑا پرائز بھی جیت لیا، آسٹریلوی ٹینس اسٹار کو تین اعشاریہ چار دو ملین پاؤنڈ کی انعامی رقم دی گئی۔

نڈال ٹینس رینکنگ میں ایک بار پھر نمبرون کھلاڑی بن گئے، نڈال نے کیریئر میں آٹھویں بار عالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ نڈال پیرس ماسٹرز کے سیمی فائنل سے انجری کے باعث باہر ہوگئے تھے، اے ٹی پی کی نئی رینکنگ کے مطابق جوکووچ نمبر دو اور راجر فیڈرر نمبر تین پر موجود ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer