بالی وڈ سٹارز عام لوگوں کیلئے خطرہ بن گئے

بالی وڈ سٹارز عام لوگوں کیلئے خطرہ بن گئے


24نیوز :آپ بالی ووڈ اسٹارزکے بارے میں جاننے کیلئے سرچ کرنے کے عادی ہیں تویہ جان لیں کہ کچھ اداکاروں کے بارے میں گوگل سرچ کرناآپ کے کمپیوٹرزکووائرس اورمیل ویئر کاشکاربناسکتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اداکاروں کے بارے میں سرچنگ خطرناک ثابت ہونے کی بات کمپیوٹر سیکیورٹی کمپنی کی تحقیق  سامنے آئی، جس میں ان بالی وڈ اسٹارز کی درجہ بندی کی گئی ہے جن کے بارے میں سرچ کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔مجموعی طور پر 10 اداکاروں کے بارے میں سرچ کرنا انٹرنیٹ صارفین کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

ان کو سرچ کرنے سے سسٹم یا موبائل کو خطرناک وائرس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ الیانا ڈی کروز، پریتی زنٹا،تبو،کریتی سینن،اکشے کمار، دپیکا پڈوکون ، رشی کپور ، پریانکا چوپرا ،پرینیتی چوپڑا، گووندا موجودہ سال انٹرنیٹ سرچنگ کے لیے خطرناک قرار دیئے بولی وڈ اسٹارز ہیں۔