ٹائلٹ کا استعمال شدہ ٹشو ٹرمپ کے ہمراہ جہاز میں سوار

ٹائلٹ کا استعمال شدہ ٹشو ٹرمپ کے ہمراہ جہاز میں سوار


24نیوز:ٹرمپ اپنی حرکت سے پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گئے، ٹرمپ کے جوتے کے ساتھ ٹائلٹ ٹشو چمٹ گیا، بےخبر ٹرمپ اسی طرح امریکی فضائیہ کے جہاز میں سوار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اپنی حرکت سے ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گئے۔ ٹرمپ امریکی فضائیہ کے جہاز میں سوار ہو رہے تھے مگر وہ بے خبر تھے کہ سفید رنگ کا ٹائلٹ ٹشو ان کے جوتے سے چمٹا ہوا ہے، صدر ٹرمپ ٹشو سےبےخبر اسی طرح جہاز میں داخل بھی ہوئے، سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔