پوری دنیا میں آج اساتذہ کا دن

پوری دنیا میں آج اساتذہ کا دن


24نیوز: پوری دنیا میں آج اساتذہ کادن منایا گیا، اس سلسلے میں پاکستان میں بھی متعدد تقاریب ہوئیں، انسانی معاشرے میں استاد کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
 

کہتے ہیں دنیا کے ہر شعبے میں مہارت حاصل کرنے کے لئےاستاد کی ضرورت ہوتی ہے،یہی وجہ ہےکہ ہر مذہب اور معاشرے میں استاد کا مقام اوراحترام بہت بلند ہے اور اس کے اظہار کے رنگ بھی جداگانہ ہیں ۔

استاد کی اہمیت کوجہاں ماہرتعلیم اجاگر کرتے ہیں وہیں دینی علوم کے ماہرین بھی استاد کو روحانی باپ کا درجہ دیتےہیں، ماہرین کےمطابق ٹیچر ڈے کے حوالے سے بین الااقوامی سطح پر ترغیبی مہم چلانے کی ضرورت ہے تاکہ تعلیم کو معاشرتی اقدار زندہ رکھنے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکے۔