’’میرا بیٹا مجرم ہوا تو وزارت چھوڑ دوں گا‘‘

’’میرا بیٹا مجرم ہوا تو وزارت چھوڑ دوں گا‘‘


24نیوز: محمود الرشید کے بیٹے کا پولیس اہلکاروں پر تشدد کا معاملہ، پولیس کا گرفتاری کیلئے احسن رشید کے دوست شان مسعود کے گھر چھاپہ، شان مسعود گرفتار نہ ہوسکا، پولیس نے گاڑی قبضے میں لے لی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید کے بیٹے کا پولیس اہلکاروں پر تشدد کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا، پولیس نے گرفتاری کیلئے احسن رشید کے دوست شان مسعود کے گھر پر چھاپہ مارا، این ایف سی سوسائٹی میں چھاپے کے دوران شان مسعود گرفتار نہ ہوسکا، پولیس نے گھرسےگاڑی قبضے میں لے لی، ادھر محمود الرشید کا بیٹا تحقیقات میں شامل ہونے کیلئے تیار ہے۔