مسیحاسڑکوں پر نکل آئے

مسیحاسڑکوں پر نکل آئے


کراچی(24نیوز)  سندھ گورنمنٹ چلڈرین ہسپتال کے ملازمین تنخواہوں کی عدام ادائیگی پر سراپا احتجاج بن گئے ،ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور لوئر اسٹاف سب ہی کی تھی ایک مانگ، کہ تنخواہیں جاری کرو۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سندھ گورنمٹ چلڈرین ہپتال کے ملازمین جو دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے بعد احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ،  ہاتھوں میں بیرز اٹھائے ہوئے نعریبازی کرتے ہوئے ملازمین میں ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور لوئر سب ہی شریک ہیں، ملازمین کا کہنا ہے ہسپتال کو فنڈز نہیں دیے جارہے جس کے باعث انہیں تنواہیں بھی نہیں ملیں۔


ملازمین کا مزید کہنا تھا کے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باجود او پی ڈی بند نہیں کی گئی، حکومت سے مطالب ہے فوری طور پر انہیں تنخواہیں جاری کی جائیں۔