ن لیگ کا شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف احتجاج

ن لیگ کا شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف احتجاج


لاہور(24نیوز) شہباز شریف کی گرفتاری پرلاہورمیں ن لیگ کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے ،  شہر میں مختلف جگہوں پر احتجاج جاری ہے ۔ کارکن شہبازشریف کےحق میں نعرےبازی کر رہے ہیں ۔

صدرمسلم لیگ  شہبازشریف کی گرفتاری کیخلاف صرف لاہورمیں احتجاج کرنے کافیصلہ کرلیا ، لیگی کارکنوں کا ریگل چوک، بھاٹی چوک،  کپ سٹورپر،  گڑھی شاہو چوک میں لیگی کارکنوں کا شہبازشریف کی گرفتاری کیخلاف احتجاج جاری ہے۔

صدر مسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی گرفتاری کامعاملہ پر رکن صوبائی اسمبلی کی قیادت میں لیگی کارکنان کا شاہدرہ موڑ پر احتجاج ،غزالی بٹ کہتےہیں کہ شہبازشریف کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایا جارہاہے۔  شاہدرہ موڑ پر لیگی کارکنان کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی غزالی سلیم بٹ کاکہناتھا کہ بطور صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف نے طور وزیراعلی پنجاب قوم کے اربوں روپے کی بچت میگا پراجیکٹس میں کی اور ان کی کارکردگی کی تعریف نہ صرف چین بلکہ دیگر ممالک بھی کرتے ہیں۔غزالی سلیم بٹ کاکہناتھاکہ شہبازشریف کی گرفتاری کوہم نہیں مانتے اور ان کی فوری رہائی کامطالبہ کرتے ہیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع ہوجائےگاجبکہ اس موقع پر اکرام بٹ کرنل ر امجد گیلانی بابو لال،محمد حسن سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

ایم پی اےملک وحید،محمدسلیم،چودھری رمضان گجر نےدھرم پورہ میں احتجاج کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اپنی قیادت کاہرمشکل میں ساتھ دینگے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔