اسلام آباد:بین الاقوامی تصویری نمائش کا انعقاد

اسلام آباد:بین الاقوامی تصویری نمائش کا انعقاد


 اسلام آباد(24 نیوز)اقوام متحدہ کے شعبہ انٹرنیشنل فوٹوگرافک کونسل اور راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں بین الاقوامی تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں صف اول کے فوٹو گرافرز میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔

فوٹوگرافر جہاں ہر جگہ فرنٹ پر نظر آتے ہیں وہیں زندگی کے رنگوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا ہنر بھی خوب جانتے ہیں، وفاقی دارلحکومت میں فوٹوگرافرز کی حواصلہ افزائی کیلئے اسی سلسلے میں اقوام متحدہ کے شعبہ انٹرنیشنل فوٹوگر فک کونسل نے بین الاقوامی تصویر ی نمائش کا انعقاد کیا، جسے فوٹوگرافرز نے خوب سراہا۔اقوام متحدہ فوٹوگرافک کونسل  جنوبی ایشیاء کے سربراہ مزمل اظہار صدیقی نے کہا کہ ہمارا فوٹوگرافر بہت بڑا آرٹسٹ ہے۔

تقریب میں وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور فوٹوگرافرز میں شیلڈز تقسیم کیں،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم جلد صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس کرنے جا رہے ہیں۔