پاکستان اسٹاک ایکس چینج، شہباز شریف کی گرفتاری کے باعث مندی کا رحجان

پاکستان اسٹاک ایکس چینج، شہباز شریف کی گرفتاری کے باعث مندی کا رحجان


کراچی ( 24 نیوز )قائدحزب اختلاف کی گرفتاری نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی مندی بڑھا دی، ہنڈرڈ انڈیکس دو فیصد سے زائد گر گیا،سرمایہ کاروں کے ایک کھرب چوراسی ارب روپے ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے آغاز پر ہی مندی کا شکار ہو گئی، پہلے سیشن کے اختتام تک ہنڈرڈانڈیکس سات سو سے زائد پوائنٹ گر گیا، تاہم دوسرے سیشن کے آغازمیں تھوڑی ریکوری ہوئی، لیکن قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی گرفتاری کی خبر کے ساتھ ہی مارکیٹ میں ایک ہزار سے زیادہ پوائنٹ کی مندی دیکھی گئی۔

سستے ریٹ پر شئیرزکی خریداری بڑھنے کے باعث کاروبار کے اختتام پر ہنڈرد انڈیکس آٹھ سوساٹھ پوائنٹ کی کمی سے انتالیس ہزار دوسو چھبیس پر بند ہوا، کل تین سو سڑسٹھ کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا، صرف تینتالیس کی قیمت میں اضافہ جبکہ تین سو گیارہ کی قیمت میں کمی ہوئی، شئیرز کی مجموعی مالیت ایک سو چوراسی ارب تیس کروڑ روپے کی کمی سے اسی کھرب چھیاسٹھ ارب روپے رہ گئی۔