خون سفید ہو گیا، بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

خون سفید ہو گیا، بھائی کے ہاتھوں بہن قتل


بھکر ( 24 نیوز )  شادی سے انکار کرنے پر بھائی نے فائرنگ کرکے نوجوان بہن کو قتل کر دیا۔

بھکر کے نواحی علاقہ دلیوالہ میں بھائی کے ہاتھوں بہن قتل ، شادی سے انکار پر بھائی انصر نے فائرنگ کرکے اپنی بہن مسرت بی بی کو قتل کر دیا ۔

مسرت بی بی کی شادی گھر والے برادری میں کرنا چاہتے تھے لڑکی نے انکار کر دیا جس پر بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔مسرت کسی اور جگہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، برادری میں انکار پربھائی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔پولیس نے لڑکی کی ماں کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔