گوادر میں خوفناک حادثہ، 9 افراد جاں بحق

گوادر میں خوفناک حادثہ، 9 افراد جاں بحق


گوادر (24نیوز) گوادر میں خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں بس کھائی میں جاگری۔

صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادرمیں بس کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں نو افرادجاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔بس گوادر سے کراچی جارہی تھی کہ بزی ٹاپ کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی.  زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے تاہم ڈاکٹر زخمیوں کو بچانے کیلئے پوری کوشش کر رہے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔