ہری پور, ہوٹل میں سلنڈر دھماکا

ہری پور, ہوٹل میں سلنڈر دھماکا


پشاور ( 24نیوز ) ہری پور میں ہوٹل میں سلنڈر دھماکہ کے بعد ہوٹل میں آگ لگ گئی اور چھت گرگئی،جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلعہری پور تھانہ سٹی کی حدود موچی بازار میں نجی ہوٹل کے اندر سلنڈر دھماکہ ہوا، دھماکے بعد اردگرد کی دکانوں اورعمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،دھماکے کے بعد ہوٹل کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سےچھت بھی گرگئی۔

دھماکے کے فوری بعد ریسکیو 1122کی بروقت کارروائی کرتے ہوئے کہا کہانتظامیہ کی نااہلی سر عام سلنڈر کی وجہ سے دھماکہ ہوا،دھماکہ سے چند لمحے پہلے چاے والا دودھ لینے باہر نکلا،دھماکے سےمعجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔