مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خاتمے کی پیشگوئی کردی

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خاتمے کی پیشگوئی کردی


پشاور(24 نیوز) مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ یہ آزادی مارچ ہے، انسانوں کا سیلاب آرہا ہے، حکومت تنکوں کی طرح بہہ جائے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر سے پہلے ہی حکومت ختم ہونے کی پیش گوئی کر دی،  مولانا کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف جنگ پورے  ملک میں ہو گی،  گرفتاریوں سے اشتعال بڑھے گا۔پشاور پریس کانفرنس میں مولانا نے کہا کہ انسانوں کا سیلاب آرہا ہے، حکومت تنکوں کی طرح بہہ جائے گی۔

جے یو آئی کے سربراہ کے مطابق آصف زرداری ہمارے ساتھ ہیں ، کہیں سے مایوسی نہیں، مولانا فضل الرحمان کا  مزید کہنا تھا کہ حکومت کا مدارس والا کارڈ فیل ہوچکا، مدرسوں کا ایشو بڑھا کر حکومت بین الاقوامی سپورٹ لینا چاہتی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer