دنیا بھر میں آج

دنیا بھر میں آج"خیرات"کا عالمی دن منایا جارہا ہے


کراچی(24نیوز) دنیا بھرمیں آج خیرات کا عالمی دن منایا جارہا ہے، خیرات مستحق کودی جائے تویہ سب سے افضل اور معاشرے کے مفیدامرہے لیکن پیشہ ورگداگروں نے حق داروں کا حق بھی چھین لیا ہے۔
گداگری ایک لعنت ہے لیکن کراچی میں یہ لعنت پیشہ بن چکا ہے ، صبح سے ہی شہر کے مختلف چوراہوں پر بھیک مانگتے ہوئے  پیشہ ور بھیکاری ایسے ہیں جو کیمرے کو دیکھتے ہی رفو چکر ہوجاتے ہیں ۔شہری کہتے ہیں کہ یہ لوگ جہاں معاشرے کے لیے ناسور ہیں وہیں بہت سے حقیقت نادار لوگوں کا حق بھی چھین رہےہیں ۔
دوسری جانب سندھ کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں بھی اس اہم معاشرتی مسئلے پر بحث کی گئی اور گداگر مافیا کے خلاف بھر پور کارروائی کرنے فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔