کیا  قومی اسمبلی میں بھی ن لیگ کا فارورڈ بلاک بن گیا؟

کیا  قومی اسمبلی میں بھی ن لیگ کا فارورڈ بلاک بن گیا؟


اسلام آباد: (24 نیوز)قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان کے ووٹ ادھر ادھر ہوگئے،  اعتزاز احسن کو7 ووٹ اضافی پڑے جبکہ فضل الرحمان کو13ووٹ کم ملے،عارف علوی کوبھی متوقع ووٹوں سے زیادہ ووٹ پڑے۔

تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کے 13 ویں صدر منتخب ہوگئے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں قائم پولنگ اسٹیشن میں 432 ووٹوں میں سے 430 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں 6 ووٹ مسترد کیے گئے۔مسلم لیگ ن کے بابر شہزاد اور سینیٹر شمیم آفریدی نے بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔چھ مسترد شدہ ووٹو ں میں تین فضل الرحمان اور تین عارف علوی کے تھے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹ غلط مارکنگ کے باعث مسترد کیے گئے۔
صدارتی انتخاب میں اعتزاز احسن نےسات ووٹ اضافی حاصل کئے، پیپلز پارٹی کے 74 ووٹ ہیں جبکہ اعتزاز احسن کو 81 ووٹ ملے۔فضل الرحمان اوراتحادیوں کے 144 ووٹ تھے، جبکہ انہیں 131 ووٹ ملے۔ اس طرح جے یوآئی ف اوراتحادیوں کے 10 اراکین نے فضل الرحمان کوووٹ نہیں دیا۔

یاد رہے پنجاب اسمبلی کے سپیکر انتخاب میں بھی 15 لیگی ارکان اسمبلی نے مخالف امیدوار چوہدری پرویز الہی کو ووٹ کاسٹ کیے تھے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔